عالمی منڈیوں میں تانبے کی قیمتوں میں کمی

منگل 4 اکتوبر 2016 11:28

لندن ۔ 4 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔04 اکتوبر۔2016ء) عالمی منڈیوں میں تانبے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لندن میٹل ایکسچینج میں تانبے کی قیمتوں میں 0.9 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 4 ہزار 819 ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔

(جاری ہے)

گزشتہ جمعے کو تانبے کی قیمتیں 4 ہزار 889 ڈالر فی ٹن تک پہنچ گئی تھیں جو 3 اگست کے بعد تانبے کی بلند ترین سطح ہے۔ چین میں تعطیلات کی وجہ سے تانبے کی قیمتوں پر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔