بھارت میں سونے کی درآمدات میں کمی

منگل 4 اکتوبر 2016 11:28

ممبئی ۔ 4 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔04 اکتوبر۔2016ء) گزشتہ ماہ کے دوران بھارت میں سونے کی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ستمبر میں مسلسل 9 ویں سیشن میں بھی سونے کی درآمدات میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ اس صورتحال میں بینک اور ریفائنریاں سونے کی خریداری میں کمی کر رہی ہیں۔ بھارت دنیا بھر میں سونے کا دوسرا بڑا خریدار ملک ہے۔

(جاری ہے)

2016ء میں سونے کی درآمدات اور طلب میں کمی کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تقریباً24 فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم یہ صورتحال بھارتی تجارتی خسارے کے حوالے سے خوش آئند ہے کیونکہ درآمدات میں کمی کی وجہ سے بھارت کو تجارتی خسارے پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے۔ حکومت کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ماہ ستمبر میں بھارت نے 30 ٹن سونا درآمد کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 43 فیصد کم ہے۔ رواں سال کے ابتدائی 9 مہینوں میں بھارت میں سونے کی درآمدات میں مجموعی طور پر 59 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :