ریلوے اسٹیشنوں پر انتظار کرتے مسافروں کے لیے مختصر کہانیاں پرنٹ کرنے کی مشینیں لگا دی گئیں

Ameen Akbar امین اکبر پیر 3 اکتوبر 2016 22:35

ریلوے  اسٹیشنوں پر انتظار کرتے مسافروں کے لیے مختصر کہانیاں پرنٹ کرنے ..

اگر کتاب یا اخبار نہ ہو تو ریلوے اسٹیشن پر ریل کا انتظار کرنا کافی مشکل ہوتا ہے لیکن فرانس میں ایسے مسافروں کےلیے ایک نئی سہولت متعارف کرائی گئ ہے جو اپنے ساتھ کتاب یا اخبار نہ لائے ہوں۔ ایسے مسافر انتظار کی صورت میں ریلوے اسٹیشن پر نصب ڈسپنسنگ مشین سے بالکل مفت میں مختصر کہانی پرنٹ کر سکتےہیں۔ ان مشینوں سے صارفین 1 منٹ، 3 منٹ اور 5 منٹ کی تک کی مختصر کہانیاں پرنٹ کر سکتےہیں۔

(جاری ہے)

مسافر ٹرین کےمتوقع وقت کے مطابق کہانی کی طوالت منتخب کر سکتے ہیں۔
یہ کہانیاں کاغذ پر پرنٹ ہوتی ہیں اور مشین سے بچوں کی کہانیوں سے لےکر شاعری تک سب کچھ پرنٹ ہو جاتا ہے۔ مشین سے جو کہانیاں نکلتی ہیں اُن کے مصنف گمنام لوگ ہوتے ہیں۔ ایسے لوگوں نے اب تک 5000 کہانیاں فراہم کی ہیں ۔
یہ مشینیں فرانس بھر میں 24 اسٹیشنوں پر لگائی گئی ہے ، اس سال کے آخر تک انہیں مزید 11 اسٹیشنوں پر لگایا جائے گا۔ ڈسپنسگ مشین سے کہانیاں پرنٹ کرنے کا خیال ایک پبلشنگ ہاؤس شارٹ ایڈیشن کا ہے۔

ریلوے  اسٹیشنوں پر انتظار کرتے مسافروں کے لیے مختصر کہانیاں پرنٹ کرنے ..

متعلقہ عنوان :