کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ملاکنڈریجن کی دیرگندیگارمیں کارروائی ،ملز م کوگرفتارکرلیا

پیر 3 اکتوبر 2016 18:51

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء) کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ملاکنڈریجن نے علاقہ دیرگندیگارمیں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملز م کوگرفتارکرلیاہے سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم مکرم خان ولد بہرام خان ساکن شاہ کس ڈوگدرہ شرینگل کوگرفتارکرلیاگیاہے ملزم نے2009میں اپنے دیگرساتھیوں کی مدد سے دیراپرمیں واقع مسجدحیاء گے پرحملہ کیاتھاجس میں33افرادجاں بحق اور دس زخمی ہوئے تھے ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایاجاتاہے ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے مزیدانکشافات متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :