پشاورہائیکورٹ نے منشیات اور اسلحہ سمگل کرنے کے الزام میں خاصہ دار فورس اہلکارکی جانب سے دائر درخواست منظورکرلی

پیر 3 اکتوبر 2016 18:51

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء) پشاورہائیکورٹ نے منشیات اور اسلحہ سمگل کرنے کے الزام میں خاصہ دار فورس اہلکارکی جانب سے دائر درخواست منظورکرلی ہے۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق جامدادخان پرالزام ہے کہ ملزم خاصہ دار فورس کااہلکار ہے اور پشتخرہ پولیس نے ملزم کے قبضے سے دوستمبر2016کوتین کلوچرس،دوکلاشنکوف اور چھ کارتوس برآمد کئے گزشتہ روز عدالت عالیہ پشاور کے جسٹس افسرشاہ خان پنے دائردرخواست کی سماعت کے دوران وکلاء کے دلائل مکمل کرنے کے بعد ملزم کو پچاس ہزار دونفری ضمانت پررہائی کے احکامات جاری کردئیے۔