بیٹا پیدا نہ کرنے پرسسرالیوں کی بہو کوزندہ جلا نے کی کوشش

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 3 اکتوبر 2016 18:16

پتوکی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔03اکتوبر2016ء):سسرا لی خا ندان والے بیٹا پیدا نہ کر نے پر بہو کے جا نی دشمن بن گئے ،تیل چھڑک کر آگ لگا کر زندہ جلا نے کی کوشش، مظلوم کے رشتہ دا روں اور محلہ داروں نے مو قع پر پہنچ کر بڑی مشکل سے جان بچائی۔ڈی ایس پی پتو کی نے مظلو مہ کی تحریری درخواست پر اندراج مقدمہ کا ایس ایچ او صدر پھولنگر کو حکم دے دیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق مسما ة را بعہ بی بی دختر ابراہیم قوم آرا ئیں ساکن محلہ نذیر شا ہ ساکن پھولنگر تحصیل پتو کی ضلع قصور نے ڈی ایس پی پتو کی کو رو تے ہو ئے تحریری درخواست دی کہ میرا حقیقی خا وند اور سسرال رشتہ دا روں نے مجھ پر زندگی تنگ کر دی ہے آئے رو ز تشدد کر کے مجھے تیل ڈال کر زندہ جلا نے کی کو شش کی ہے اور گلے میں پھندا بھی ڈالا ہے ۔

(جاری ہے)

کہ اہل محلہ میرے والد اور قریبی رشتہ دار بر وقت مو قع پر پہنچ گئے جنہوں نے مجھے ظالموں کے چنگل سے چھڈوایا میرے کپڑے اور بدن جل گئے اس دوران ملزمان نے میرے بہنوئی اور ہمشیرا کو بھی مارا پیٹا اور سام سنگ گلیکسی ما لیت 52000اور نقد رقم مبلغ 80000بھی چو ری کر لئے اہل محلہ نے بڑی مشکل سے ملزمان محمد جا وید ،محمد امین وغیرہ سکنا ئے لمبے جا گیر کی منت سما جت کر کے ہما ری جان چھڈوا ئی مظلوم کی فریا د پر ڈی ایس پی سرکل پتو کی علی اخترانصا ری نے ایس ایچ او صدر پھولنگر کو مقدمہ درج کر کے ملزمان کو فو ری گرفتار کر نے کا حکم دیا ہے۔