جنگل سے درخت نہ کاٹو،ملزمان نے منع کرنے پربلاک آفیسراورفاریسٹ گارڈ کوزخمی کردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 3 اکتوبر 2016 18:16

چیچہ وطنی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔03اکتوبر2016ء):جنگل سے درخت کاٹنے سے منع کرنے پر چھ افراد نے بلاک آفیسر اور فاریسٹ گارڈ کو کلہاڑی اور سوٹوں سے شدید مضروب کر دیا۔

(جاری ہے)

بلاک آفیسر انچارج ڈویژنل ریڈ پارٹی بلاک نمبر2 جنگلات محمد نعیم اپنے ساتھی فاریسٹ گارڈ محمد رشید کے ہمراہ معمول کی ڈیوٹی پر تھے کہ ندیم، محمد بخش عرف محمد، محمد بوٹا، ابرار ساکنان 112/12-L اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ جنگل سے سفیدہ کے درخت کاٹ کر ٹکڑے کر رہے تھے کہ روکنے پر ملزمان نے بلاک آفیسر اور فاریسٹ گارڈ کو کلہاڑی اور سوٹوں سے شدید زخمی کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔