عاشورہ محرم کے سلسلہ میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔اسسٹنٹ کمشنربوریوالہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 3 اکتوبر 2016 18:16

بورے والا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔03اکتوبر2016ء) :بورے والا میں عاشورہ محرم کے سلسلہ میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر احمرسہیل کیفی اور ڈی ایس پی مہر ذوالفقارعلی سندرانہ نے امن کمیٹی کے ارکان اور ٹی ایم اے کے حکام کے ہمراہ مجالس عزا کے روٹوں اور امام بارگاہ کے اردگرد کئے گئے حفاظتی انتظامات کاجائزہ لیا اس موقع پر امن کمیٹی کے ارکان محمد جمیل بھٹی،صغیر احمدرامے،چاچامحمداسلم،راؤنورمحمد اور شاہد اکبرطور کے علاوہ میاں طارق محمود،اصغرعلی جاوید ،مہر اعجازاحمد،چوہدری اکرام الحق،رانا عبدالوحیدخاں ،ایکسئین ٹی ایم اے چوہدری عاشق علی جاوید،سید عاطف رضانقوی،سید صدف رضا نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے اسسٹنٹ کمشنر احمرسہیل کیفی نے بتایا کہ محرم الحرام سے امام بارگاہ کے چاروں اطراف سیکیورٹی کے لئے بیس خود کار کیمرے اورسرچ لائٹس نصب کی گئی ہیں جبکہ ٹی ایم اے دفاتر میں خصوصی کنٹرول روم قائم کیاگیا ہے جہاں تمام بازاروں کی مانیٹرنگ کر کے ریکارڈ نگ کی جارہی ہے جبکہ امام بارگاہ سے متصل بازاروں ریشم گلی جوئیہ روڈ چوک ریل بازار اور چوک ایچ بلاک کے داخلی خارجی راستوں پر کانٹے دار تاریں اور قناتیں لگائی گئی ہیں اور مجالس یں شرکت کی غرض سے آنے والے مردخواتین عزاداروں کی ڈیٹکٹر کے ذریعے تلاشی کویقینی بنایا گیا ہے رات کے وقت امام بارگاہ کے اردگرد پولیس اور قومی رضا کاروں کی خصوصی ڈیوٹی لگائی گئی ہے اسسٹنٹ کمشنر احمرسہیل کیفی اور ڈی ایس پی مہر ذوالفقار علی سندرانہ نے امام بارگاہ روڈ ،جوئیہ روڈ،غلہ منڈی کے بازاروں اوروہاڑی بازار میں عاشوورہ محرم اور ایام محرم کے دوران نکالے جانے والے جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا اور ٹی ایم اے اہلکاروں کو صفائی اور روشنی کے سلسلہ میں خصوصی احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :