تھانہ ساکران کی حدود میں تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ، ایک جاں بحق ، دو زخمی

پیر 3 اکتوبر 2016 16:45

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔03 اکتوبر۔2016ء ) پولیس تھانہ ساکران کی حدود میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مارکر کچل دیا ،حادثہ میں متوفی کے دو ساتھی بھی زخمی ہوگئے،پولیس نے ڈمپر کو اپنے قبضے میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ،تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز حب کے نواحی علاقے ساکران پولیس تھانہ کی حدود میں حب ڈیم کے قریب ایک ڈمپر نے موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوانوں کو ٹکر ماردی اس دوران موٹر سائیکل سوار 24سالہ دھنی بخش زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکے دوساتھی اس حادثے میں زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ساکران سے بتایا جاتا ہے ، ساکران پولیس نے ڈمپر کو قبضے میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :