دیپالپور،چک املی موتی کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل ،گدھا ریڑھی کی ٹکر ،موٹرسائیکل سوار ہلاک

پیر 3 اکتوبر 2016 16:43

دیپال پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔03 اکتوبر۔2016ء) چک املی موتی کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل اور گدھا ریڑھی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ہلاک ہو گیا تفصیلات کے مطابق چک پھلر ون کمبوہ کا رہائشی خضر ولد ولی محمد موٹرسائیکل پر چک املی موتی آ رہا تھا کہ گاؤں کے قریب اس کا موٹرسائیکل گدھا ریڑھی کی ٹکر ا گیا جس کے نیتیجہ میں خضر ولد ولی محمدشدید زخمی ہو گیا اس کو ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں بعدازاں وہ دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :