گندگی اٹھائی اور بدبو پھیلا دی

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 3 اکتوبر 2016 16:12

سرگودھا (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 اکتوبر۔2016ء ) بلدیہ سرگودھا کے عملہ نے لاکھوں روپے ماہانہ خرچ کرنے کے باوجود کوڑا کرکٹ کو اٹھانے کی بجائے آگ لگا کر اسے تلف کرنا شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے سے دمے کی بیماری فروغ پارہی ہے بلدیہ سرگودھا کے عملہ کو کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے ٹرالیاں‘ ڈمپر لوڈر اور عملہ دیا گیا ہے کہ مگر عملہ کی اکثریت کوڑا کرکٹ اٹھانے کی بجائے کوڑا کرکٹ کو آگ لگا کر شہریوں کیلئے مشکلات پیدا کررہی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر اس کا نوٹس لے اور کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے والے سینٹری ورکرز کیخلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :