فیصل چوک میں درست نمبر پلیٹس کے حوالے سے شعور بیداری کیمپ

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 3 اکتوبر 2016 16:12

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 اکتوبر۔2016ء )چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پرسٹی ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے فیصل چوک میں گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں پر درست اور واضح نمبر پلیٹس لگانے بارے شعور بیداری کیمپ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ 15دن کیلئے موٹر سائیکل سواروں کو سڑک کے انتہائی بائیں لین میں نہایت احتیاط سے موٹر سائیکل چلانے اور سائیڈ مررلگانے بارے شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے خصوصی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔

ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی نگرانی میں اٹلس ہنڈا کی معاونت سے لگائے گئے آگاہی کیمپ میں اٹلس ہنڈا کے سٹاف ،ٹریفک افسران اورمختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد شریک تھے۔اس موقع پر ٹریفک آگاہی کیمپ میں لوگوں میں بغیر نمبر اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کی حوصلہ شکنی بارے آگاہی پمفلٹس تقسیم کےئے اور شرکاء کوموٹر سائیکل پر سفر کے دوران انتہائی بائیں لین میں رہتے ہوئے،سائیڈ مرر لگا کر سفر کرنے بارے ایجوکیٹ بھی کیاگیا۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی اور شہریوں میں ٹریفک قوانین بارے آگاہی سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے، عوام میں ٹریفک قوانین کی پابندی بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہو گی۔ انہوں نے وارڈنز کو حکم دیا کہ دوران ڈیوٹی ٹریفک قوانین کی پاسداری پر عمل درآمد یقینی بنائیں،چوکوں اور شاہراہوں پر لوگوں کو ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھیں جبکہ شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بغیر نمبر اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کی حوصلہ شکنی بارے جاری اس آگاہی مہم کو کامیاب کرنے میں اپنا اخلاقی کردار ادا کرتے ہوئے دوسروں کو بھی ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ کریں۔