کشمیریوں کے حقوق پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔بلاول بھٹو

پاکستان اورسیاسی قیادت کشمیرکے معاملے پرایک صفحے پرہے،بھارت کشمیرپراخلاقی جوازکھوچکا ہے،اگرمتحد ہوکربھارت کوجواب نہ دیا تو ہماری پوزیشن کمزورہوگی۔چیئرمین پیپلزپارٹی کی پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 3 اکتوبر 2016 16:11

کشمیریوں کے حقوق پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔بلاول بھٹو

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03اکتوبر2016ء) :پاکستان اور سیاسی قیادت کشمیر کے معاملے پر ایک صفحے پر ہے،کشمیریوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،بھارت کشمیر پر اخلاقی جوازکھوشکا ہے،اگرمتحد ہوکر بھارت کو جواب نہ دیا تو ہماری پوزیشن کمزور ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ امن ہی واحد حل ہے۔

بے نظیرکو سکیورٹی رسک کہنے والی جماعتیں بھی آج تسلیم کررہی ہیں کہ امن ہی واحد ہے۔لیکن بھارتی جارحیت کے خلاف متحد ہرکر جواب دینے کی ضرورت ہے۔خورشید شاہ کی طرف سے اے پی سی بلانے کی حمایت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ چین کو گرم پانیوں تک رسائی دینے کیلئے سب سے پہلا کام آصف زرداری نے کیا ہے۔ ہم نے دنیا کو بتانا ہے کہ ہمارے نزدیک اچھا یا برا طالبان نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :