حویلی لکھا ‘علاقہ مکین تعفن زدہ ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور

ملازمین تنخواہ سرکار سے جبکہ تابعداری علاقہ کے وڈیروں کی کرتے ہوئے ڈیروں کی صفائی ستھرائی میں مصروف

پیر 3 اکتوبر 2016 13:23

حویلی لکھا ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔03 اکتوبر۔2016ء) ابلتے گٹر ،گلیوں اور بازاروں میں کھڑا سیوریج کا پانی ،تجاوزات کی بھرماراور عام شاہراو‘ں پر پڑے کوڑے کے ڈھیر یہ حویلی لکھا ہے۔سی،او،یونٹ کے چیف آفیسر سمیت سنٹری انسپیکٹر سے درجہ چہارم کے ملازمین تنخواہ سرکار سے جبکہ تابعداری علاقہ کے وڈیروں کی کرتے ہوئے ڈیروں کی صفائی ستھرائی میں مصروف،علاقہ مکین تعفن زدہ ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور ،متعلقہ حکام ِبالا نے بھی صورتحال پر چُپ سادھ لی! معززمین علاقہ کا خادمِ اعلیٰ سے ازخود نوٹس کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

سی،او ،یونٹ حویلی لکھا کے عملے کی انتہائی ناقص کارکردگی اور غیر زمہ داری کے باعث اہلیان حویلی لکھا صفائی ستھرائی ناہونے کے باعث تعفن زدہ ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ،جبکہ چیف آفیسر بلدیہ سمیت سینٹری انسپیکٹر ودیگر عملہ اپنے فرائض سرانجام دینے کی بجائے علاقہ کے بااثر وڈیروں اورجاگیرداروں کی تابعداری کرنے میں پوری طرح مصروف ہیں اور اندرون شہر خصوصاً حجرہ روڈ ، ریلوے روڈ،جامع مسجد گول صادق کے علاقے،گرلز کالج روڈ،محلہ رٹھوڑاں والا، محلہ عیدگاہ ،شکور آباد ،مال منڈی ،نیو سبزی منڈی ،محلہ پیر اسلام ،جنرل بس اسٹینڈ اور محلہ موچی پورہ کے علاقے اور شہر کے اطراف کے دیگر علاقے اِن دنوں مکمل طور پر جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہونے پر اور سیوریج کا پانی گڑوں سے باہر عام سڑکوں اور گزرگاو‘ں پر کھڑاہونے کی وجہ سے مسائل کا شکار ہیں اور اِن جگہوں پر قائم کاروباری مراکز بھی بند ہونے کے دھانے پر ہیں اِ س حوالے سے شہر کی مختلف سماجی ،فلاحی اور کاروباری تنظیموں نے ضلعی انتظامیہ سمیت خادم ِ اعلیٰ پنجاب سے حویلی لکھا کو صفائی کے حوالے سے درپیش شدید مسائل کے حل اور سی،او،یونٹ میں تعینات غیر زمہ دار عملے کو نوکری سے فارغ کرنے کا مطالبہ کیا ہے،دوسری جانب شہری علاقوں میں تجاوزات کی بھی بھرمار ہوچکی ہے اور لوگوں کا پیدل گزرنا بھی محال ہے۔

متعلقہ عنوان :