برہان وانی کی شہادت پر کشمیری عوام کا ردعمل مثالی تھا،جس سے بھارت کو تشویش ہوئی- ایل او سی پر بھارتی جارحیت مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے توجہ ہٹانےکی کوشش ہے۔ سیکرٹری خارجہ اعزازاحمد چوہدری کی پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں بریفنگ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 3 اکتوبر 2016 12:51

برہان وانی کی شہادت پر کشمیری عوام کا ردعمل مثالی تھا،جس سے بھارت کو ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03اکتوبر۔2016ء) سیکرٹری خارجہ اعزازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ برہان وانی کی شہادت پر کشمیری عوام کا ردعمل مثالی تھا،جس سے بھارت کو تشویش ہوئی،پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا، ایل او سی پر بھارتی جارحیت مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے توجہ ہٹانےکی کوشش ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی جانب سے بلائے گئے پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برہان وانی نے کشمیریوں کی تحریک کومقامی سطح پر بھر پور اندازمیں منظم کیا، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کونسل میں مسئلے پرپاکستانی موقف پذیرائی ملی۔انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم نے 11 ممالک کے سربراہان کیساتھ معاملہ اٹھایا،او آئی سی رابطہ گروپ نے پاکستانی موقف کی حمایت کی ہے۔

سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ من گھڑت اور جھوٹا ہے۔سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پربھارت نے شوشہ چھوڑا،پھرخود ہی پیچھے ہٹ گیا،بھارت سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہے،بھارت کی بوکھلاہٹ پاکستان کی سفارتی کوششوں کو پذیرائی ملنے کی وجہ سے ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی عدم مداخلت پر مبنی ہے،لیکن جارحیت کا جواب بھرپور انداز میں دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :