سرینگر، بارمولا میں بھارتی فوج کے کیمپ پر حملہ، شدید فائرنگ، 2 بھارتی فوجی زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 2 اکتوبر 2016 23:32

سرینگر، بارمولا میں بھارتی فوج کے کیمپ پر حملہ، شدید فائرنگ، 2 بھارتی ..

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2اکتوبر۔2016ء) مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارمولا میں بھارتی فوج کے کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رات 10 بجے کے قریب مسلح افراد نے 46 راشٹریہ رائفلز کے کیمپ کے قریب موجود عوامی پارک سے داخل ہونے کی کوشش کی جس پر مسلح افراد اور بھارتی فوج کے درمیان شدید فائرنگ شروع ہو گئی۔ ایک مقامی شہری کے مطابق کیمپ کے اندر سے شدید فائرنگ اور بم دھماکوں‌کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حملے میں بی ایس ایف کے 2 اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ 2 حملہ آوروں کی ہلاکت کا بھی دعوی کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 4 سے 6 مسلح افراد فائرنگ کر رہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلی عمر عبداللہ نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ بارمولا میں موجود دوستوں نے انہیں فون کیا ہے اور بتایا ہے کہ شدید فائرنگ جاری ہے۔

(جاری ہے)

علاقے میں موجود سب کیلئے دُعائیں۔یاد رہے کہ گزشتہ حملے مقبوضہ کشمیر کے اُڑی سیکٹر میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملے میں 19 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔