بھمبر، اوورسیز کشمیری راہنماء مرزا ندیم اکبر جرال کے والد کو سپرد خاک کر دیا گیا

اتوار 2 اکتوبر 2016 18:00

بھمبر۔ 2 اکتوبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) اوورسیز کشمیری راہنماء مرزا ندیم اکبر جرال ،سلیم اکبر،نعیم اکبر جرال کے والد محترم گزشتہ روزانتقال کر گئے ، مرحوم کو نماز جنازہ کے بعدجنگلات والے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ان کی نماز جنازہ گرلز ڈگری کالج بھمبر میں ادا کی گئی ،جس میں ڈپٹی کمشنر بھمبرمرزا ارشد محمود جرال ، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن ضلع بھمبرچوہدری جمیل سلطان ،چوہدری ظہیر الدین بابر،چوہدری عتیق الرحمان پرنسپل دی لرنرز،جاوید اقبال برسالوی ،چوہدری افتخار عظیمی،حافظ اظہر حسین پی آر او،ایم عثمان، چوہدری عتیق الرحمان برسالوی،پروفیسر رشید احمد قاسمی ،تصدق یوسف ٹیپو،چوہدری نصر اقبال،راجہ طاہر وقار،سابق بنک منیجر چوہدری محمد رشید،راجہ عامر زیب،شیخ محمد صادق،حاجی ظفر اقبال برسالی ،ڈاکٹر ریاض احمد مرزا،چوہدری جمیل بشیر ،راجہ خرم افضال پاشا،راجہ منیر احمد،راجہ نصیر احمدفاریسٹرسمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔