چیف آفیسر بلدیہ کا عوامی شکایات پر شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،صفائی کے انتظامات کاجائزہ

اتوار 2 اکتوبر 2016 18:00

بھمبر ۔ 2 اکتوبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) چیف آفیسر بلدیہ ملک رزاق اعوان نے عوامی شکایات کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیااور صفائی ستھرائی کے کام کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے محکمہ بلدیہ کے ملازمین کو ہدایت کی کہ شہر کی صفائی وستھرائی کے معاملہ میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔تجاوزات کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جائے گی،ریڑھی بان،دکاندار حضرات بازاروں میں عارضی تجاوزات قائم کرنے سے باز رہیں،وگرنہ سختی سے نمٹا جائے گا۔