بھمبر،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف بچوں کی احتجاجی ریلی

اتوار 2 اکتوبر 2016 17:59

بھمبر ۔ 2 اکتوبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف بھمبر شہر میں بچوں نے احتجاجی ریلی نکالی،کشمیر فریڈم فورم کے زیر اہتمام ریلی میرپور چوک سے شروع ہوئی اورسماہنی چوک ، لاری اڈہ ،مین بازار،میلاد چوک ،سکول چوک سے ہوتی ہوئی یو این او کے دفتر جا پہنچی ۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت اور اس کے حکمرانوں کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے ،شرکاء ریلی نے تحریک آزادی کے حق اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرہ بازی بھی کی ۔اس موقع پر یواین او کے مبصر مشن کے نمائندے کو یاداشت بھی پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :