بھارتی وزیر خارجہ کی چندھی گڑھ میں موجود پاکستانی نوجوانوں کے 20رکنی وفد کی سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت

سشماسوراج نے پاکستانی وفد کی سربراہ عالیہ ہرار سے بھی ملاقات کی،ہرممکن تعاون کی یقین دہانی

اتوار 2 اکتوبر 2016 17:56

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے گیارویں گلوبل یوتھ امن فیسٹول میں شرکت کیلئے چندھی گڑھ میں موجود پاکستانی لڑکیوں کے 20رکنی وفد کی سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت کردی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوراج نے چندھی گڑھ میں موجود 19پاکستانی لڑکیوں اور لڑکے پر مشتمل وفد کی سیکورٹی پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے تقریب کی منتظم این جی او کو پاکستانی وفد کی سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر خارجہ نے وفد کی رہائش گاہ اور واپسی کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی ہیں۔سشماسوراج نے پاکستانی وفد کی سربراہ عالیہ ہرار سے بھی ملاقات کی اور انھیں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ آپ کو جب کبھی بھی ہماری مدد کی ضرورت محسوس ہو یا آپ کوئی خطرہ محسوس کریں تو ہم سے رابطہ کرسکتی ہیں۔واضح رہے کہ گیارویں گلوبل یوتھ امن فیسٹول میں شرکت کیلئے پاکستانی نوجوانوں کا 20رکنی وفد بھارت کے شہر چندھی گڑھ میں موجود ہے جس میں 19لڑکیاں شامل ہے ۔اڑی حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی پیدا ہوئی ہے اور بھارت میں پاکستانی فنکاروں کو بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :