Live Updates

عمران خان نے کرپشن کے خلاف اصولی موقف اپنایا ہے حکمرانوں کو عوام کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہو گا‘ڈاکٹر مراد راس

اتوار 2 اکتوبر 2016 17:53

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف اصولی موقف اپنایا ہے حکمرانوں کو عوام کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہو گا۔

(جاری ہے)

اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اس ملک پر حکمرانی کرنے والے بھی کرپشن میں ملوث ہیں کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے تحریک انصاف کا احتجاج کرپشن کے خلاف جاری رہے گا۔

حکمران روڑے اٹکا کر اپنے لئے نتائج حاصل کرنا چاہتے لیکن تحریک انصاف ملک سے کرپشن ختم کر کے ہی دم لے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کے خلاف احتجاج پر حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کو عوام اچھی طرح سمجھ گئے ہیں عمران خان نے ہمیشہ عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے کرپشن کا خاتمہ اور ملک و قوم کی ترقی تحریک انصاف کا منشور ہے جب تک کرپٹ حکمران اقتدار پر قابض ہیں پاکستان ترقی نہیں کر سکتا یہ ہی وجہ ہے کہ اب عوام کرپٹ حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات