Live Updates

عمران خان کے اپنے احتجاج میں ناکام ہوگئے اور اب وہ دوسروں کواپنے مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں ‘رانابابر حسین

اتوار 2 اکتوبر 2016 17:53

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ عمران خان کے اپنے احتجاج میں ناکام ہوگئے اور اب وہ دوسروں کواپنے مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں ،عمران خان اور طاہر القادری مل کو حکومت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں مگر ان کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی،حکومت مستحکم اور مدت پوری کرے گی ،طاہر القادری ہر سال میں حکومت کے خلاف مہم چلانے کے اعلان کرتے ہیں او رپھر کسی دوسرے ملک چلے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان حکومت کے خلاف دھرنے کے بجائے اپنی جماعت سنبھالیں ،ان کی جماعت میں بغاوت ہوچکی ہے ،تحریک انصاف کے اراکین عمران خان پر عدم اعتماد کررہے ہیں۔خیبرپختون خواہ میں عوام کی فلاح وبہود کے کام کرنے کے بجائے تحریک انصاف کے رہنما آپس میں الجھے ہوئے ہیں وہ ایک دوسرے پر تنقید کرنے میں مصروف ہیں اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے یہ ہی حال طاہر القادری کا ہے ان کی اپنی جماعت غیر فعال ہے اور وہ حکومت کے خلاف تحریک چلانا چاہتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات