Live Updates

حکومت کی ساڑھے 3برسوں کی کارکردگی مایوس کُن ہے،عوام کے مسائل میں اضافہ ‘عبدالعلیم خان

پی ٹی آئی کاکارکن نظام کی تبدیلی کے بغیر نہیں رکے گا ،عمران خان ملک کو مسائل سے نکالیں گے‘خطاب

اتوار 2 اکتوبر 2016 17:53

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ اربوں روپے کے سرکاری اشتہارات کے باوجود حکومت کی ساڑھے 3برسوں کی کارکردگی انتہائی مایوس کُن ہے جس نے عوام کے مسائل میں اضافہ کرنے اور جھوٹے وعدوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا اب 2018کا لالی پاپ دیا جا رہا ہے،6ماہ اور ایک سال میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرنے والے اب نئے وعدے کر رہے ہیں سرکاری ہسپتالوں ،تعلیمی اداروں اور محکموں کی حالت زار سب کے سامنے ہے ۔

عبدالعلیم خان نے 30ستمبر کے کامیاب جلسے پر این اے122 اور پی پی 147کے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب ایم پی اے شعیب صدیقی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے شبانہ روز کوششیں کر کے اس جلسے کو کامیاب کرایا انہوں نے پی ٹی آئی ورکرز کو بھرپور شرکت پر شاباش دی اور خواتین کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کیا اس موقع پر چئیرمین ذوالقرنین ذکی ، باؤ جاوید ،رضوان یوسف ،حاجی تسنیم شفیع ، مبین کمبوہ ،حافظ عامر مغل ، ولیم بھٹی ،اشرف جٹ ،محمد علی اور منوری آپا بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان نے کہا کہ 2013کے عام انتخابات میں زرداری کی مخالفت میں نوازشریف نے صورتحال کو کیش کرنے کی کوشش کی لیکن اُن کی "تجربہ کار ٹیم" کے نتائج ساری قوم بھگت رہی ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ آج عام آدمی تعلیم ، صحت ،روزگار اور امن و امان کیلئے ترس رہا ہے جبکہ حکمران ڈھٹائی کے ساتھ سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات