ہندو برادری کا نریندر مودی کیخلاف احتجاج پتلا نذرآتش کر دیا

اتوار 2 اکتوبر 2016 17:52

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) ملک بھر میں ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ سکھر میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندو برادری بھی مودی حکومت کی جارحیت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی۔ مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھائے۔ نریندر مودی کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔تفصیلات کے مطابق ملک کے کئی شہروں میں بھارت کے خلاف مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ملک کی سیاسی و سماجی تنظیمیں جہاں مظاہرے اور ریلیاں نکال رہی ہیں وہیں سکھرکی ہندو برادری کسی سے پیچھے نہ رہی۔

(جاری ہے)

سکھر میرپور ماتھیلو اور ڈہرکی میں نریندر مودی کیخلاف مظاہرہ کیا گیا۔ سکھر میں پوچ ہندو پنچایت کی جانب سے دھرم شالہ سے شروع ہونے والی ریلی گھنٹہ گھر پہنچ کر ختم ہوئی۔ریلی میں ہندو برادری کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاپاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔ مظاہرین نے گھنٹہ گھر پرپہنچ کربھا رتی وزیراعظم کا پتلا نذرآتش کرکے اپنی بھڑاس نکالی۔ اس موقع پر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرنا جینا پا کستان کے ساتھ ہے اور اگر بھا رت نے کوئی مہم جو ئی کی تو ہندو برادری بھی پاک فوج اور قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :