پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2اکتوبرکوعدم تشدد کا عالمی دن منایا گیا

اتوار 2 اکتوبر 2016 17:49

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2اکتوبرکوعدم تشدد کا عالمی دن منایا گیا، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ہر سال2 اکتوبر کو مہاتما گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر عدم تشدد کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا تھا۔اس دن کو منانے کا مقصد مختلف ممالک کے درمیان قیام امن، برداشت اور عدم تشدد کے جذبات کو فروغ دینا ہے، تاکہ عالمی مسائل اور تنازعات کو باہمی بات چیت سے حل کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

جنوری 2004 میں ایرانی نوبل انعام یافتہ شیریں عبادی نے تجویز دی تھی کہ عدم تشدد کا عالمی دن منا یا جائے ان کی اس تجویز کو بھارت میں بے پناہ پذیرائی ملی اور اس کی جانب سے یہ تجویز اقوام متحدہ کے سامنے پیش کی گئی۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 15 جون 2007 کو 2 اکتوبر کو عدم تشدد کا عالمی دن قرار دینے پر ووٹنگ کرائی جسے پذیرائی ملی اور اقوام متحدہ نے اپنے ممبر ممالک کوعدم تشدد کو فروغ دینے کے لیے یہ دن منانے کی اپیل کی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دن بھارت کے سیاسی رہنما گاندھی کا یومِ پیدائش ہے اور اسے بھارت میں گاندھی جیانتی کے نام سے منایا جاتا ہے۔ تاہم عدم تشدد کا درس دینے والے گاندھی کا بھارت تشدد ترک کردینے پر ہرگز آمادہ نظر نہیں آتا۔

متعلقہ عنوان :