باجوڑایجنسی، تحصیل اتمانخیل کے درجنوں افراد کا پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

اتوار 2 اکتوبر 2016 17:49

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) تحصیل اتمانخیل کے درجنوں افراد کا پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان ۔ پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑایجنسی کے تحصیل اتمانخیل کا ورکرز کنونشن قذافی میں منعقد ہوا۔ کنونشن میں سابق رکن قومی اسمبلی اور فاٹا کے صدر سید اخونزادہ چٹان ،پی پی پی باجوڑ کے صدر اورنگزیب انقلابی ، سینئر نائب صدر میاں سعادت یار ، نائب صدور فضل کریم خان ، عبدالجبار ، میاں گل جان ، جنرل سیکرٹری خان بہادر ، جوائنٹ سیکرٹری خان زیب سلارزے ، پریس سیکرٹری شہاب الدین شہاب ، فنانس سیکرٹری خواجہ نظام الدین ،نائب صدر فاٹا حاجی محمد خان اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

کنونشن میں سرفراز خان ، زاہد خان ، سمیع اﷲ ، غوث الرحمن اور خان منیر نے ساتھیوں سمیت دوسرے سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

شمولیت اختیار کرنیوالوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ، آصف علی زرداری اور سید اخونزادہ چٹان کی قیادت پر مکمل اعتماد کاا ظہار کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی سید اخونزادہ چٹان نے شمولیت اختیار کرنیوالے افراد کو خوش آمدید کہااور کہا کہ ان مشران کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط وفعال جماعت بن جائیگی ۔

چٹان نے کہا کہ پورے ملک میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن ہورہے ہیں تاکہ عوام سے رائے لیکر اُس کے مطابق پیپلز پارٹی کے پالیسیاں بنائے جائے ۔انہوں نے دیگر سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ملک کے دیگر سیاسی جماعتیں قبائلی عوام کے لئے کچھ نہیں کررہی۔انھوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ صرف اور صرف پیپلز پارٹی کے مرہون منت ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت نے قبائلی عوام کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھاہے اور قبائلی علاقوں میں سرکاری بھرتیوں پر پابندی عائد کی گئی ہیں جس کیوجہ سے بے روزگار ی میں روز بروز اضافہ ہورہاہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے حکومت نے اپنے دور اقتدار میں قبائلی عوا م کو روزگار کے مواقع فراہم کئے ۔

متعلقہ عنوان :