سرحدوں کی موجودہ سورت حال کے پیش نظر اسلام آباد بند کرنے کا اعلان مناسب نہیں‘عابدحسین صدیقی

اتوار 2 اکتوبر 2016 17:47

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ سرحدوں کی موجودہ سورت حال کے پیش نظر اسلام آباد بند کرنے کا اعلان مناسب نہیں، حالات کا تقاضا ہے کہ ملک اندر انتشار سے گریز کیا جائے تاکہ دشمن حالات کا فائدہ نہ اُٹھائے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی محاذ آرائی کسی کے حق میں نہیں اس محاذ آرائی میں حکومت کا زیادہ ہاتھ ہے اگر پانامہ لیکس پر چھ ماہ پہلے کمیشن بن جاتا تو اب تک جو بھی فیصلہ ہونا تھا ہو چکا ہوتا، انہوں نے کہا کہ احتساب ایک قومی فریضہ ہے اس کے لئے تحریک چلانا غیر مستحسن نہیں۔

حکمرانوں کو احتساب پر آمادہ کرنے کے لئے ہر جائز اور قانونی صورت اختیار کی جا سکتی ہے البتہ شہر بند کرنے کے اعلان پر عمل سے پہلے یہ پیش نظر رہے کہ خلق خدا کو تکلیف تو نہیں پہنچے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں برادران نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا اُن کا موجودہ دور بھی ناکام سکیموں اور محاز آرائی پر مبنی ہے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا میاں برادران کا وطیرہ نہیں۔ عوام کی تکلیفوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے اگر حکمرانوں نے اپنی ترجیحات پر غور نہ کیا تو مسلم لیگ ن سمیت قوم کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

متعلقہ عنوان :