ڈپٹی کمشنر استور رحمان شاہ کی زیر صدارت اجلاس ٗ محرم الحرام میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر غور

اتوار 2 اکتوبر 2016 17:44

استور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) ڈپٹی کمشنر استور رحمان شاہ کی زیر صدارت محرم الحرام میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں کمشنر دیامر ،استور ڈویژن طارق حسین خصوصی طور پر شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو ہر صورت قائم رکھا جائے گا اور طے شدہ ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا ،اس سلسلے میں اراکین امن کمیٹی اپنا مثبت کردار ادا کریں اور ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ۔اجلاس میں علماء کرام ،اراکین امن کمیٹی نے ضلعی انتظامیہ سے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :