فیصل آباد، نامعلوم افراد پانچ دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا مال زر لے اڑے

اتوار 2 اکتوبر 2016 17:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء ) تھانہ گلبرگ کے علاقے عید گاہ روڈ پر رات گئے نامعلوم افراد پانچ دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا مال زر لے اڑے ، تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ کے علاقے عید گاہ روڈ پر واقع ابراہیم پلازہ میں سعید ، بلال ، سلطان ، محمود وغیرہ کی کارپوشش کی دوکان کے رات گئے تالے توڑ کر نامعلوم افراد لاکھوں روپے مالیت کا سامان لیکر فرار ہو گئے ،پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :