رائیونڈ میں تماشہ لگانے والوں کا کوئی ایجنڈا نہیں،قوم ترقی کے دشمنوں کو پہچانے،لیگی رہنماء شمائلہ چوہدری

اتوار 2 اکتوبر 2016 17:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء ) سٹی جنرل سیکر ٹری مسلم لیگ ن خواتین ونگ محترمہ شمائلہ چوہدری نے کہاہے کہ رائیونڈ میں تماشہ لگانے والوں کا کوئی ایجنڈا نہیں ،قوم ترقی کے دشمنوں کو پہچانے۔

(جاری ہے)

سٹی آفس میں خواتین کارکنوں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ہندوستان ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے کوئی بھی اپوزیشن جماعت احتجاج نہیں کر رہی مگر رائیونڈ مارچ نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان میں اصل مقابلہ ترقی اور انتشار کے درمیان ہے انہوں نے کہا کہ پوری قوم کے اخلاق کو بگاڑنے اور ٹانگیں کھینچنے والوں کو لیڈر نہیں کہا جا سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ جب ن لیگ نے اقتدار سنبھالا تو پورے ملک میں دہشت گردی تھی کراچی سمیت ملک بھر میں دہشت گرد خون بہا رہے تھے ۔مگر اب دہشت گردی اور انرجی بحران پر قابو پا لیا گیا ہے ۔