محرم الحرام میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں گے۔حاجی بشارت

امن و امان کی صورتحال بر قرار رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اُٹھائیں گے،محمد سجاد

اتوار 2 اکتوبر 2016 17:36

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) چئیرمین کاہنہ نو حاجی بشارت علی رحمانی کی سربراہی میں ایام محرم الحرام میں سکیورٹی قدامات کے حوالے پر ایک اجلاس ہوا،اجلاس میں سیاسی ،سماجی رہنماؤں کے ساتھ کاہنہ پولیس کے اعلیٰ افسر ایس ایچ او” عاطف معراج“ ،وائس چئیرمین کاہنہ ارشد رضا ایڈووکیٹ،جنرل کونسلر ذولفقار قریشی ،جنرل کونسلر،سید عرفان شاہ، جنرل کونسلر ،محمد سجاد ،سید نذر عباس گیلانی ،ملک امانت ، یعقوب پاہٹ ،سماجی رہنما آصف رحمانی و دیگر نے شرکت کی,حاجی بشارت کا کہنا تھا کہ عوام کے جان ومال،عزت وآبروکی حفاظت ہمارi ذمہ داری ہے،اللہ پاک نے ہمیں اختیارات عطاکیے ہیں اس لیے ہمیں اپنے فرائض انجام دینے کیلئے دل وجان سے کوشش کرنی چاہیے محرم الحرام کے موقع پرپولیس اہلکار فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جنرل کونسلر محمد سجاد نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال بر قرار رکھنے کیلئے تمام مجالس اور جلوسوں پر سخت سکیورٹی انتظامات کئے جائیں تاکہ کسی بھی تکلیف دہ صورتحال سے محفوظ رہ سکیں ۔ایس ایچ او عاطف معراج نے بریفنگ کے دیتے ہوئے کہا کہ محرم میں سکیور ٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں پولیس اور سکیورٹی اداروں کے اہلکار اہم مقامات پر تعینات کر دئیے ہیں ،پولیس کے ساتھ دیگر ادارے پوری تند ہی سے فرائض سر انجام دے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس منتخب نمائندوں اورعوام کے تعاون سے ہرچیلنج کاسامناکرنے کیلئے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :