لاہور ،دو ٹریفک حادثات میں 8 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

مال روڈ پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم سے چار جبکہ رائیونڈ روڈ پر حادثے میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرانے سے چار افراد کی موت ہوگئی

اتوار 2 اکتوبر 2016 17:34

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) لاہور میں دو خطرناک ٹریفک حادثات کے دوران آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ دو شدید زخمی ہوگئے ، مال روڈ پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم سے چار افراد جاں کی بازی ہار گئے جب کہ رائیونڈ روڈ پر کار درخت سے جا ٹکرائی اور چار افراد موت کے منہ میں چلے گئے اور دو افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق گذشتہ رات موٹر سائیکل اور کار میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں دو افراد موقعہ پر ہی جان بحق ہوگئے جب کہ چار زخمی ہوئے جن میں سے دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے میوہسپتال میں چل بسے۔

(جاری ہے)

مرنیوالوں میں فرقان ، عبدالمجید ، محمد احسان ، عبدالجبار شامل ہیں۔ چاروں جاں بحق افراد کی لاشیں میوہسپتال مردہ خانے منتقل کردی گئیں جب کہ دو افراد ابھی بھی میوہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک چوہنگ اور تین باغبانپورہ سے تعلق رکھتے ہیں جن کی عمر 25سے 35 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ دوسرے ٹریفک حادثے بھی چار افراد جاں بحق جب کہ دو زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں ارسلان ، وقار ، عبدالرحمان اور جاوید شامل ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا حادثہ رائیونڈ روڈ پر پیش آیا تیز رفتار کار درخت سے جا ٹکرائی۔

متعلقہ عنوان :