بھارت کی ہٹ دھرمی جاری،کشمیری دہلی کی غلامی قبول کرنے کو تیار نہیں،لیاقت بلوچ

بھارت کشمیر پر ناجائز قابض اور اٹوٹ انگ کی رٹ لگا رکھی ہے، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی

اتوار 2 اکتوبر 2016 17:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت ہٹ دھرمی کے ذریعے کشیر پر ناجائز قابضین ہے اور اٹوٹ انگ کی ر ٹ لگا رہا ہے۔ بھارتی فوج کشمیر میں ظلم کر رہی ہے لیکن کشمیری دہلی کی غلامی قبول کرنے کو تیار نہیں۔ اقوام متحدہ کی قرار داوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنا چاہیئے لیکن ایسا نہیں ہو رہا ۔

یہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی بہت بڑی ناکامی ہے اور ایک انسانیت کش رویہ ہے محض ایک تعصب کی بنیاد پر یہ رویہ اختیار کیا جا رہا ہے کیونکہ کشمیری مسلامن ہیں اور ان کو مسلمان ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ عالم اسلام میں کشمیر ہی نہیں افغانسان ، شام ، یمن ، بحرین اور فلسطین کے تو بہت برانے مسئلے موجود ہیں عالم السام کے پاس او آئی سی ایک فورم ہے جو اپنا کردار ادا نہیں کر رہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی ایماء پر حسینہ واجد بنگلہ دیش میں جو کھیل کھیل رہی ہے یہ کھلی آنکھ سے دیکھا جائے تو وہ سب کچھ پاکستان کے خلاف ہی تو ہے۔ لیکن ہماری قومی قیادت حکمران اور وزارت خارجہ نے وقت ضائع کیا۔ بر وقت ان چیزوں پر کوئی حکمت عملی طے نہیں کی۔ محض ایک قرارداد اور بیان دینے کے سوا کچھ نہیں کیا گیا ۔ یہ جو اندرونی محاذ کمزوری ہے اس کا بھی تمام فائدہ پاکستان کی دشمن قوتوں کو ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے حوالے سے میرا تجزیہ یہ ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ الطاف حسین نے اپنی زندگی میں اپنے زوال اور بد انجام کو دیکھ لیا ہے۔ کیونکہ اس نے بہت ظلم اور زیادتیاں کی ہیں ۔ کراچی کے عوام نے اس سے بہت ٹوٹ کر محبت کی تھی اس کا بھرپور ساتھ دیا تھا لیکن اس کے بدلے میں الطاف حسین نے انہیں ذلت اور بدنامی دی ۔ بوری بند نعشیں دیں ، اغواء برائے تاوان ، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری دی۔ کراچی ایک مہذبت، غریب پرور شہر ہے ۔ منی پاکستان تھا لیکن ایم کیو ایم نے وہاں لوگوں کی جان و مال خطرے میں ڈال دیئے۔

متعلقہ عنوان :