مقدمہ بازی کی رنجش پر نوجوان کو زودوکوب کرنے کے بعد زبردستی زہر پلا دیا، وزیر علی ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا

اتوار 2 اکتوبر 2016 17:31

کسووال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) مقدمہ بازی کی رنجش پر نوجوان کو زودوکوب کرنے کے بعد زبردستی زہر پلا دیا، وزیر علی ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز دن ایک بجے کے قریب نواحی گاؤں 1چودہ ایل کا رہائشی نوجوان وزیر علی ولد محمد انور جو کہ 2چودہ ایل سیال والی الاٹ میں میجر محمد ایوب کے پاس ملازم تھا کو ملزمان سانول عرف سانولی، پہلوان اور ستار نے اپنے 2 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ ڈیرہ میجر محمد ایوب کے باہر دبوچ لیا اور اسے زودوکوب کرنے کے بعد زبردستی زہر پلا کر فرار ہوگئے۔

وزیر علی کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال چیچہ وطنی پہنچایا گیا جہاں وہ چند گھنٹے موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ وجہ عناد فریقین کے درمیان مقدمہ بازی بتائی گئی ہے۔ پولیس تھانہ کسووال نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم پہلوان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔