چین میں تعطیلات کے دوران ٹریفک گشت میں ڈرونز طیاروں کا استعمال

اتوار 2 اکتوبر 2016 17:26

بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء ) چین کی ٹریفک پولیس ہفتے سے شروع ہونیوالی ہفتہ بھر کی قومی تعطیلات کے دوران ملکی سڑکوں پر گشت کیلئے ڈرونز اور ویڈیو استعمال کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت عوامی سلامتی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 214000اہلکار گذشتہ روز سڑکوں پر تعینات کئے گئے ہیں ،انہوں نے تیز رفتاری سے گاڑیاں چلانے کے 55ہزار کیسز شراب نوشی کی حالت میں گاڑیاں چلانے کے 1100اور ایمر جنسی لائنز پر غیر قانونی قبضہ کرنے کے 3100کیسز نمٹائے ۔بیان کے مطابق ہفتے کو بعد دوپہر تک کئی ایسا اہم حادثہ رونما نہیں ہوا جس میں پانچ سے زیادہ اموات ہوئی ہوں نہ ہی گاڑیوں کی بڑی تعداد میں تصادم کی اطلاع ملی ہے ۔

متعلقہ عنوان :