چین کی مدد سے تعمیر کی جانیوالی ریلوے لائن سے ایتھوپیا میں صنعتیں قائم کرنے کی مہم کو تیز کرنے میں مدد ملے گی

چار بلین امریکی ڈا لر کے سرمایہ سے تعمیر کی گئی 752.7 ، کلومیٹر ریلوے لائن 120کلومیٹر کی رفتار پر ڈیزائن کی گئی ہے

اتوار 2 اکتوبر 2016 17:26

عدیس ابابا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء ) ایتھوپیا کے دارالخلافہ اور جبوتی کو ملانے والی ایران کی طرف سے تعمیر کئے جانیوالی ریلوے لائن سے توقع ہے کہ اس سے خشکی میں گرے ہوئے اس افریقی ملک کو سمندر تک رسائی بہتر بنانے اور بوزوا انڈسٹریلائزیشن پراسس کو تیز تر کرنے میں مدد ملے گی ، یہ ریلوے لائن جس کے بارے میں توقع ہے کہ یہ پانچ اکتوبر تک پوری طرح کام کرنے لگے گی ، افریقہ کی پہلی جدید بجلی سے چلنے والی ریلوے لائن ہو گی ، اس ریلو ے لائن کی کل لمبائی 752.

(جاری ہے)

7کلومیٹرہے ، 120کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹرینیں چلائی جا سکیں گی ، چار بلین کی مجموعی سرمایہ کاری سے یہ ریلوے لائن چائنا ریلوے گروپ اور چائنا سول انجنیئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن تعمیر کررہی ہیں ، چائنا ریلوے گروپ کے ایک پراجیکٹ منیجر زینگ ڈلی نے چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی شنہوا کو ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ ریلوے لائن چینی ریلو ے ٹیکنالوجی کے معیار کی بنیاد پر تعمیر کی جارہی ہے اور اس میں ایتھوپیا اور جبوتی کے قومی حالات کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے ، زینگ نے کہا کہ یہ انتہائی آسان طریقے سے ڈیزائن اور تعمیر کیا گیا اس کی مکمل تکمیل میں چھ سال لگے جسے حتی کہ چین تک میں معجزہ خیال کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :