آئی ایم ایف کا چینی کرنسی کی ایس ڈی آر نظام شمولیت کا خیرمقدم

بین الاقوامی کرنسی نظام میں یوان کی اہمیت اور حیثیت بہتر ہو رہی ہے ،یوان بین الاقوامی کرنسی نظام کی مضبوطی کے لئے مفید ہے ،آئی ایم ایف کی سربراہ کریسٹین لاگارڈ چینی کرنسی کی ایس ڈی آرمیں شمولیت سے چینی حکومت مالیاتی اصلاحات کو مزید آگے بڑھائیگی ، مالیاتی میدان میں کھلے پن کی پالیسی پر عمل پیرا رہیگی ،چینی مرکزی بینک

اتوار 2 اکتوبر 2016 17:25

بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء ) آئی ایم ایف کی سربراہ کریسٹین لاگارڈ نے چینی کرنسی کی ایس ڈی آر نظام شمولیت کو سرہاتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ڈی آر نظام میں چینی کرنسی کی شمولیت سے ثابت ہوا کہ بین الاقوامی کرنسی نظام میں یوان کی اہمیت اور حیثیت بہتر ہو رہی ہے ،یہ بین الاقوامی کرنسی نظام کی مضبوطی کے لئے مفید ہیجبکہ چین کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ چینی کرنسی کی ایس ڈی آرمیں شمولیت سے فائدہ اٹھا کر چینی حکومت مالیاتی اصلاحات کو مزید آگے بڑھائیگی ، مالیاتی میدان میں کھلے پن کی پالیسی پر عمل پیرا رہیگی چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل کے مطابق چینی کرنسی کوضابطہ طور پر آئی ایم ایف کے ایس ڈی آر نظام میں شاملکر لیا گیا ہے ۔

جس پر آئی ایم ایف کی سربراہ کریسٹین لاگارڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایس ڈی آر نظام میں چینی کرنسی رن من بی کی شمولیت سے ثابت ہوا ہے کہ بین الاقوامی کرنسی نظام میں رن من بی کی اہمیت اور حیثیت بہتر ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بین الاقوامی کرنسی نظام کی مضبوطی کے لئے مفید ہے اورچین کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ ایس ڈی آر نظام میں چینی کرنسی کی شمولیت سے فائدہ اٹھا کر چینی حکومت مالیاتی اصلاحات کو مزید آگے بڑھائیگی ، مالیاتی میدان میں کھلے پن کی پالیسی پر عمل پیرا رہیگی اور عالمی اقتصادی ترقی ، مالیاتی استحکام اور عالمی انتظام و انصرام کے نظام کی بہتری کیلئے زیادہ مثبت خدمات سرانجام دے گی۔

متعلقہ عنوان :