چین کے قومی دن پر ریاستی کونسل کی طرف سے ضیافت کا اہتمام

وزیر اعظم لی کی چیانگ کی چینی عوام کو قومی دن پرمبارک باد،ملک و قوم کی ترقی کے لئے چینی عوام اور تمام غیر ملکی دوستوں کی خدمات کو خوب سراہا

اتوار 2 اکتوبر 2016 17:25

بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء ) وزیر اعظم لی کی چیانگ نے چینی عوام کو قومی دن کی پرجوش مبارک باد دیتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی کے لئے چینی عوام اور تمام غیر ملکی دوستوں کی خدمات کو خوب سراہا، قومی دن پر ریاستی کونسل کی طرف سے ضیافت کا اہتمام گیا چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل کے مطابق چینکے 67 ویں قومی دن کے موقع پر ریاستی کونسل نے بیجنگ میں ایک شاندار ضیافت کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

جس میں چین کے صدر شی جن پنگ سمیت چینی رہنماوں اور مختلف شبعہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار دو سو چینی اور غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی۔وزیر اعظم لی کی چیانگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کی مختلف قومیتوں کے عوام کو قومی دن کی پرجوش مبارک باد دی اور ملک و قوم کی ترقی کے لئے چینی عوام اور تمام غیر ملکی دوستوں کی خدمات کو خوب سراہا۔

متعلقہ عنوان :