چینمسلسل پانچویں بار بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کا اے کلاس رکن منتخب

اتوار 2 اکتوبر 2016 17:24

بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء ) چین بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کا مسلسل پانچویں باراے کلاس رکن منتخب ہو گیا،،جرمنی ،جاپان،اٹلی ،آسٹریلیا،روس،برا زیل،امریکہ،برطانیہ،فرانس اور کینیڈا کو بھی اے کلاس رکن منتخب کیا گیا ہے چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل کے مطابق بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی انتالیسویں کانفرنس کینیڈا کے شہر مونٹریال میں منعقد ہوئی جسمیں چین کو دو بارہ اے کلاس رکن منتخب کر لیا گیاہے یہ2004سے اب تک چین کا مسلسل پانچویں مرتبہ اے کلاس رکنیت کا انتخاب ہے۔

چین کے علاوہ ،جرمنی ،جاپان،اٹلی ،آسٹریلیا،روس،برا زیل،امریکہ،برطانیہ،فرانس اور کینیڈا کو بھی اے کلاس رکن منتخب کیا گیا ہے واضع رہے بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی کونسل بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کا روزمرہ فیصلہ سازی کا ادارہ ہے۔

(جاری ہے)

جو36 رکن ممالک پر مشتمل ہے۔اے کلاس رکنیت میں 11ممالک شامل ہیں،جو ہوائی نقل و حمل کے لحاظ سے اہمیت رکھنے والے ممالک پر مشتمل ہے۔بی کلاس رکنیت میں12ممالک شامل ہیں،جو بین الاقوامی سول ایوی ایشن کی ائیر نیویگیشن سہولیات کی فراہمی میں اہم خدمات سرانجام دیتے ہیں۔سی کلاس رکنیت میں 13ممالک شامل ہیں ،جو دنیا کے مختلف اہم جغرافیائی علاقوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :