چیک ریپپلکن اورچین کے تعلقات اور روایتی دوستی کو تیزی سے فروغ ملا ہے،،ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ چیک، چین اسٹرٹیجک تعلقات کے قیام اور مضبوطی میں اہم کردار ادا کرے گا

چیک ریپپلکن کے صدر میلو زیمن کا اخبار میں مضمون

اتوار 2 اکتوبر 2016 17:24

بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء ) جمہوریہ چیک ریپپلکن کے صدر میلو زیمن نے چین کے ون بیلٹ ون روڈ ویژن کو سرہاتے ہوئے کہا ہے کہ چینی حکومت کی پیش کردہ ون بیلٹ ون روڈ نامی ترقیاتی حکمت عملی سے چیک اور چین کے تعاون کے فروغ کے لئے نئے مواقع دستیاب ہو ں گے،چیک چین تعلقات اور روایتی دوستی کو تیزی سے فروغ ملا ہے، اسٹرٹیجک تعلقات کے قیام اور مضبوطی میں ن بیلٹ ون روڈ نامی ترقیاتی منصوبہ بہت اہم کردار ادا کرے گا چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل کے مطابق جمہوریہ چیک ریپپلکن کے صدر میلو زیمن نے ایک ملکی اخبار میں مضمون شائع کیا۔

جس میں انہوں نیون بیلٹ ون روڈ ویژن کو سرہاتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت کی پیش کردہ ون بیلٹ ون روڈ نامی ترقیاتی حکمت عملی سے چیک اور چین کے تعاون کے فروغ کے لئے نئے مواقع دستیاب ہو ں گے اس وقت چیک اور چین کے درمیان باہمی تعاون تین سطحوں پر ہے۔

(جاری ہے)

پہلی سطح چین یورپ اسٹرٹیجک ساتھی کے تعلقات کے سلسلے میں ، دوسری چین اور وسطی و مشرقی یورپی کے درمیان سولہ اور ایک نامی تعاون کے سلسلے میں اور تیسری چیک چین باہمی تعاون کے سلسلے میں۔

مضمون میں یہ خیال ظاہر کیا گیا کہ حالیہ عرصے میں چیک چین تعلقات اور روایتی دوستی کو تیزی سے فروغ ملا ہے۔رواں سال مارچ میں چینی صدر شی جن پھنگ کے دورہ چیک کے دوران دونوں ملکوں نے باہمی تعاون کے متعدد معاہدے طے کئے ہیں۔ خاص طور پر دونوں ملکوں نے اسٹرٹیجک ساتھی کے تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسٹرٹیجک ساتھی کے تعلقات کے قیام اور مضبوطی کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہوگی۔ اس سلسلے میں چینی حکومت کا پیش کردہ ون بیلٹ ون روڈ نامی ترقیاتی منصوبہ بہت اہم کردار ادا کرے گا۔ جس سے دونوں ملکوں کے باہمی تعاون کے لئے کئی مواقع ملیں گے۔

متعلقہ عنوان :