بلو چستان کی تعمیر وترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں،میر علی حسن خان

ایجوکیشن اور ہیلتھ کو اولیت دی گئی ، محکموں میں بہتری آئی ،میرٹ کو فروغ دینے کیلئے چار ہزار سے زائد ٹیچرز کو این ٹی ایس کے تحت بھرتی کیا گیا ، صحافیوں سے بات چیت

اتوار 2 اکتوبر 2016 17:18

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء)نیشنل پارٹی کے صوبائی کلچرل سیکریڑی میر علی حسن خان جاموٹ نے کہاکہ نیشنل پارٹی کے ڈھائی سالہ دور حکومت میں بلو چستان کی تعمیر وترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کیئے ایجوکیشن اور ہیلتھ کو اولیت دی گئی جس کے تحت دونوں محکموں میں بہتری آئی میرٹ کو فروغ دینے کیلئے چار ہزار سے زائد ٹیچرز کو این ٹی ایس کے تحت بھرتی کیا گیا منتخب نمائندوں کو ملنے والے فنڈز عوام کی امانت ہے نمائندوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے پیسے کو ضیائع کرنے کے بجائے اجتماعی منصوبوں پر خرچ کیا جائے اوچ پاور پلانٹ سے نصیرآباد کے علاقوں کو بجلی کی فراہمی کیلئے زیر تعمیر 220گرڈ اسٹیشن کے تعمیراتی کام میں سستی پر نیشنل پارٹی کو تشویش ہے ان خیالات کا اظہار ڈیرہ مراد جمالی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما عبدالرزاق بلوچ جہانگیر بلوچ بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی عوامی مسائل حل کرنے اور عوام کی خدمت پر مکمل یقین رکھتی ہے جس کی بدولت ڈھائی سالہ مختصر دور میں بلوچستان میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ اداروں کی بہتری اور صوبے کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی گئی جس کے ثمرات آج عام عوام تک پہنچ رہے ہیں اور کہاکہ بلوچستان کو پسماندگی میں ڈالنے والوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی غریب عوام کی جماعت ہے جس کی مقبولیت سے عوا م کا استحصال کرنے والی قوتوں نے بھی عوام سے نام نہاد رابطے کاری شروع کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں اور کہاکہ نیشنل پارٹی آنے والے عام انتخاب میں عوام کی بھاری حمایت سے ایک مرتبہ پھر میدان مار لے گی ۔