لٹکا ہو ا غیر منا سب اور مقررہ مقدار سے زیادہ سا مان والی گاڑ یوں نہ صرف چلانا مشکل ہو تا ہے یہ حا دثات کا سبب بنتی ہیں ‘فاران بیگ

اتوار 2 اکتوبر 2016 17:16

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء ) موٹر و ے پولیس سنٹرل زون کے کمانڈر ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے کہاکہ لٹکا ہو ا غیر منا سب اور مقررہ مقدار سے زیادہ سا مان والی گاڑ یوں نہ صرف چلانا مشکل ہو تا ہے بلکہ یہ حا دثات کا سبب بنتی ہیں کیونکہ یہ ڈرائیورز کے کنٹرول سے با ہر ہو جاتی ہیں ،مو ٹروے سنٹرل زون میں اوور لوڈنگ کرکے قومی شاہرات کو نقصان پہنچا نے والی گاڑیوں سے نہ صرف منظور شدہ وزن سے زائد سامان اتروا یا جا ر ہا ہے اور ان کے خلاف جرمانے اور دیگر قانونی کاروائی بھی عمل میں لا چکی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار موٹر و ے پولیس سنٹرل زون کے کمانڈر ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے اوور لوڈنگ کے خلاف جاری مہم کا جا ئزہ لیتے ہو ئے کہا۔موٹر وے پولیس سنٹرل زون نے ملک بھر میں قومی شاہرات کو نقصان پہنچانے، غیر مناسب اور مقررہ میزان سے زیادہ وزن لے کر چلنے والی لوڈنگ گاڑیوں کے خلاف انفورسمنٹ مہم چلائی ہے جس میں اضافی وزن کو اتارنے پر گاڑی کو چھوڑا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

موٹر و ے پولیس سنٹرل زون کے کمانڈر ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ نیشنل ہائی وے سیفٹی آرڈینینس کی خلاف ورزی کرنے والی ایسی تمام گاڑیاں جو دیے گئے میزان سے زیادہ اور غیر مناسب وزن لے کر چلتی ہیں نہ صر ف اپنے لیے بلکہ قو می شا ہر ات اور چلنے والی دوسری ٹر یفک کے لیے بھی انتہائی خطر ناک ثابت ہوسکتی ہیں۔ جان لیوا حا د ثات کی ایک اہم وجہ مقررہ مقدار سے زیادہ وزن ہے ۔

کیونکہ ٹر یفک قوانین کی ان خلاف ورزیوں پر ڈرائیور کے لیے گاڑی کو کنٹر ول کر نا انتہا ئی مشکل ہو سکتا ہے ۔ ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے پٹرولنگ افسران سے کہا کہ اوور لوڈنگ کرکے لین وائیلشن او رشارپ کٹنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف قانون کی عملدار ی کو سختی کے ساتھ یقینی بنانے کے لیے بھر پور کوششوں کو عمل میں لائیں تاکہ ان سے ہونے والے حادثات کی شرح کو مزید کم سے کم کرتے ہوئے روڈ پر سفر کرنے والوں کو ـزیادہ سے زیادہ سہولت بہم پہنچائی جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :