محرم الحرام میں قیام امن کیلئے ضابط اخلاق کی پاسداری کی جائے‘ڈاکٹر راغب نعیمی

موجودہ حالات میں ملک کسی بھی قسم کی اندونی وبیرونی خلفشار کامتحمل نہیں ہوسکتا‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

اتوار 2 اکتوبر 2016 17:16

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء ) معروف دینی اسکالر وناظم اعلی ٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ محرم الحرام میں قیام امن کیلئے ضابط اخلاق کی پاسداری کی جائے۔موجودہ حالات میں ملک کسی بھی قسم کی اندونی وبیرونی خلفشار کامتحمل نہیں ہوسکتا،انتہاء پسندی کے خاتمے کے لئے تمام مذہبی وسیاسی جماعتوں کے قائدین متحدہوجائیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ میں نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ امن وامان کے قیام کیلئے مدارس اہل سنت اورعلماء اہل سنت ریاستی اد اروں کے ساتھ ہرممکن تعاون جاری رکھیں۔محرم الحرام کے موقع پرپولیس اہلکار فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائے جائیں ۔

(جاری ہے)

شر انگیز تقاریر ،بیانات اورفرقہ ورانہ سرگرمیوں پرکڑی نظر رکھیں جائے۔

محراب ومنبر سے اتحاد واتفاد کادرس دیاجائے۔پاکستان د شمن قوتیں وطن عزیز کے خلاف حملے آورہوچکی ہیں،ہمیں اتحاد کی قوت سے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بناناہوگا۔ موجودہ تمام بحرانوں کا واحد حل اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہے۔ امن کی بحالی کیلئے اتحاد و اتفاق کا فروغ وقت کا اہم تقاضا ہے۔ محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا بابرکت مہینہ ہے جوہمیں ایثاروقربانی،حق وصداقت اور احترام انسانیت کا سبق دیتا ہے۔