کالاشاہ کاکو،مسلم لیگ ق کی بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاجی ریلی
اتوار 2 اکتوبر 2016 17:15
کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) مسلم لیگ(ق)کے مرکزی راہنماچوہدری بشارت علی کھوکھرکی زیرقیادت بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان زندہ بادریلی کاانعقاد۔پارٹی قائدین آرمی چیف اورپاکستان کی سلامتی وتعمیروترقی بارے خصوصی دعابھی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ(ق)کے مرکزی راہنماچوہدری بشارت علی کھوکھرکی زیرقیادت بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان زندہ بادریلی کاانعقادکیاگیا۔
جس میں (ق)لیگ کے سینکڑوں کارکنوں سمیت علاقہ بھرکی فلاحی وسماجی تنظیموں کے کثیرتعداداراکین نے بھرپورشرکت کی۔ریلی کاآغازکالاشاہ کاکوکی آبادی ریانپورہ سے کیاگیاجوبراستہ جی ٹی روڈ مریدکے میں پارٹی دفترکے سامنے پہنچ کرایک بہت بڑے اجتماع کی صورت اختیارکرگئی۔(جاری ہے)
جہاں پرمذکورہ پارٹی کے مرکزی راہنماچوہدری بشارت علی کھوکھرنے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف اگربھارتی ہم منصب نریندرمودی کادوست ہے تو انڈیاکسی غلط فہمی میں نہ رہے قائداعظم لیگ اپنے قائدین کی قیادت میں وطن عزیزکے تحفظ کی خاطرکٹ مرنے کوہمہ وقت تیارہے۔
پاکستان کی طرف کسی نے میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ مکاردشمن کی اینٹ سے اینٹ بجادینگے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک کاامن تباہ ہوکررہ گیاہے۔بے روزگاری ،مہنگائی ،لاقانونیت اوردہشتگردی کی آگ نے وطن عزیزکوانتہائی نازک موڑپرلاکھڑاکیاہے ۔مگرانشاء اﷲ بہت جلد(ق)لیگ دوبارہ برسراقتدارآکرعوام کودرپیش سنگین بحرانوں سے نجات دلائے گی۔آخرمیں انہوں نے دشمن کے سامنے بہادری اورجراتمندی کامظاہرہ کرنے پرآرمی چیف جنرل راحیل شریف پاک فوج ،پارٹی قائدین چوہدری پرویزالٰہی،چوہدری شجاعت حسین،چوہدری مونس الٰہی،شافع حسین اورچوہدری سالک حسین سمیت ملک پاکستان کی سلامتی وتعمیروترقی کیلئے خصوصی دعابھی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.