گوادر کسٹمز نے سات کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء قبضے میں لے لیں

5524.50ملین روپے مختلف ٹیکسز کی مد میں وصول کئے

اتوار 2 اکتوبر 2016 17:02

حب(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء ) گوادر کسٹمز نے سات کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء قبضے میں لے لی جبکہ5524.50ملین روپے مختلف ٹیکسز کی مد میں وصول کئے اورسرکاری ٹیکسز کی یہ وصولی گزشتہ تین ماہ کے دوران وصول کی گئی رقم سے تین گناہ زیادہ ہے ، ان اعداد شمار کا اظہارماڈل کسٹمز کلیکٹریٹ گوادر کے کلیکٹر سعید اکرم کی ہدایت پر جاری کردہ ایک اعلامیہ میں بتایا گیا ہے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ماڈل کسٹمز کلیکٹریٹ گوادر نے رواں مالی سال 2016-17کے پہلے سہ ماہی کے دوران مقرر کردہ ٹارگیٹ سے 78فیصد زیادہ ریونیو وصول کیا ہے واضح رہے کہ اس تین ماہ کے دوران وصولی کا ٹارگیٹ 3103.07ملین روپے مقرر کیا گیا تھا جس کے مقابلے میں ماڈل کلیکٹریٹ کسٹمز گوادر نے 5524.

(جاری ہے)

50ملین روپے جمع کئے جو کہ سال 2016-17کے مقرر کردہ ٹارگیٹ سے 78فیصد زیادہ ہے یہ وصولی گزشتہ سال2015-16کے دوران انہی تین ماہ کے دورانجمع شدہ ریونیو سے 119فیصدزیادہ ہے اس دوران 2159ملین روپے کا ریونیو جمع کیا گیا تھا،ریونیو ٹارگیٹ کی وصولی اجتماعی حکمت عملی اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات اور انتھک محنت کے نتیجے میں ہونا قرار پائی،ماڈل کلیکٹریٹ کسٹمز گوادر کے افسران اور عملے نے کلیکٹر سعید اکرم کی ہدایت کی روشنی میں سخت محنت اور جانفشانی کے ساتھ کام کیا جس کی وجہ سے ریونیو کی لیکیج پر قابو پایا گیا،علاوہ ازیں اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ماڈل کلیکٹریٹ کسٹمز گوادر کے اینٹی اسمگلنگ اسٹاف نے ساڑھے سات کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ ممنوعہ اشیاء ضبط کیں ان اشیاء میں تقریباً ڈھائی لاکھ لیٹرز ایرانی ڈیزل 466کلو گرام منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیاع شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :