پاک ایران سرحدی علاقے ماشکیل میں ا یرانی فورسز کی فائرنگ، دو پاکستانی شدید زخمی

اتوار 2 اکتوبر 2016 17:02

دالبندین( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) پاک یران سرحدی علاقے ماشکیل میں ا یرانی فورسز کی فائرنگ سے دو پاکستانی شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذارئع کے مطابق اتوار کوپاک ایران سرحد کے قریب ایرانی فورسز نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو پاکستانی باشندے ،عبدالوحید ولد ولی محمد اورنذیراحمد ولد جان محمد زخمی ہوگئے ۔لیویز نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے دالبندین ہسپتال منتقل کردیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کوکوئٹہ ریفرر کردیاگیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :