امریکن ایئرلائن نے پاکستانیوں کے ساتھ سیٹ ہونے پر امریکی خاتون کی سیٹ تبدیل کردی

امریکی خاتون کا یونائیٹڈ ایئرلائنز کے عملے کی جانب سے امتیازی سلوک پر شدید احتجاج ، ایئرلائن انتظامیہ کو خط لکھ دیا

اتوار 2 اکتوبر 2016 16:43

ہوسٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) امریکن ایئرلائن کے عملے نے پاکستانیوں کے ساتھ سیٹ ہونے پر امریکی خاتون مسافر کی سیٹ تبدیل کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی خاتون میری کیمپوس یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے کیلی فورنیا سے ہوسٹن جانے کے لئے جہاز میں داخل ہوئی تو جہاز کا عملے نے ان سے درخواست کی کہ آپ کی نشست 2 پاکستانی مسافروں کے ساتھ ہے لہذا آپ مہربانی فرما کر دوسری نشست پر چلی جائیں۔

عملے کی جانب سے خاتون سے کہا گیا کہ دونوں افراد کو خاتون عملہ بھی خدمات فراہم نہیں کرے گا تاہم عملے کی جانب سے پاکستانی مسافروں سے متعلق مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔امریکی خاتون نے یونائیٹڈ ایئرلائنز کے عملے کی جانب سے امتیازی سلوک پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ایئرلائن انتظامیہ کو ایک خط تحریر کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ اگر میری جگہ کوئی معذور یا مخنث ہوتا تو پھر عملہ کیا کرتا یا اگر جہاز کا تمام عملہ خواتین پر مشتمل ہوتا تو اس صورت میں کیا ہوتا۔

(جاری ہے)

یونائیٹڈ ایئرلائنز کی جانب سے میری کیمپوس سے سیٹ کی تبدیلی کے معاملے پر پیش آنے والی نا خوشگوار صورت حال پر معذرت کی گئی اور کہا گیا کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں، اگر عملے کی جانب سے کوئی امتیاز برتا گیا تو اس کے خلاف اعلی سطح پر کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :