بھارت کا گجرات کے ساحل سے پاکستانی کشتی پکڑنے اور عملے کے 9اراکان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

اتوار 2 اکتوبر 2016 16:34

گجرات (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) بھارت کا ایک اور ڈرامہ سامنے آگیا ،بھارتی کوسٹ گارڈ نے گجرات کے ساحل سے ایک پاکستانی کشتی پکڑنے اور اس میں سوار عملے کے 9اراکان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اتوارکو بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین کوسٹ گارد نے بحیرہ عرب میں گجرات کے ساحل سے ایک پاکستانی کشتی کو پکڑلیا ہے جس میں عملے کے 9اراکان سوار تھے جنھیں گرفتا رکرلیا گیا۔کوسٹ گارڈ کا مزید دعویٰہے کہ کشتی کو عملے سمیت پوربندر سے حراست میں لیا گیا جن سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق عملے کے اراکان مبینہ طور پر ماہی گیر ہیں۔

متعلقہ عنوان :