چین عالمی تجارتی نمو میں سرگرم کردار ادا کرنے کے باوجود بڑھتے ہوئے پروٹیکشن ازم کا اہم نشانہ ہے

عالمی تجارتی تنظیم کی طرف سے جاری کی جانیوالی رپورٹ پر چینی وزارت تجارت کا ردعمل

اتوار 2 اکتوبر 2016 16:24

بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء ) وزارت تجارت نے ڈبلیو ٹی او کی ایک رپورٹ کے جواز میں گذشتہ روز کہا کہ چین عالمی تجارتی پیداوار میں سرگرم کردار ادا کرنیوالا رہاہے لیکن بڑھتے ہوئے معاشی تحفظاتی ازم کا اہم نشانہ ہے ، عالمی تجارتی تنظیم کی طرف سے منگل کو جاری کی جانیوالی رپورٹ میں 2016ء میں عالمی کارگو تجارتی نمو کی پیشنگوئی 2.8فیصد سے کم کرکے 1.7فیصد کر دی گئی ہے اور اس کی وجہ چین اور برازیل جیسے ترقی پذیر ممالک میں سست اقتصادی و تجارتی پیداوار اور شمالی امریکہ سے درآمدات میں کمی بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایم او سی نے کہا کہ سست عالمی معیشت سست روی کی شکار تجارتی نمو کی بنیادی وجہ ہے اور بین الاقوامی مالیاتی منڈی کے اتار چڑھاؤ اور بڑھتے ہوئے پروٹیکشن ازم میں مشکلات میں اضافہ کیا ہے جبکہ چین نے 2008 ء کے بعد سے عالمی معیشت اور تجارتی نمو میں سرگرم کردار ادا کیا ہے ، گذشتہ سات برسو ں میں عالمی اقتصادی نمو میں چین کا حصہ 25فیصد سے زائد رہا ہے اور مجموعی ملکی پیداوار کی شرح 2016ء کی پہلی ششماہی میں 6.7فیصد ہو گئی ہے جو کہ اہم عالمی معیشتوں میں متاثر کن کارکردگی ہے ۔

متعلقہ عنوان :