ماشکیل میں ایرانی فورسز کی فائرنگ سے دو پاکستانی شدید زخمی

اتوار 2 اکتوبر 2016 16:18

چاغی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء ) ماشکیل میں ایرانی فورسز کی فائرنگ سے دو پاکستانی شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

دو پاکستان عبدالوحید اور نذیراحمد ماشکیل گئے تھے۔ سرحد کے نزدیک ایرانی فورسز نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ دونوں شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر دالبندین اسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :